Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف ڈرامہ نگار اطہر شاہ خان انتقال کرگئے

شائع 10 مئ 2020 01:56pm

معروف ڈرامہ نگار اور مزاحیہ شاعر اطہر شاہ خان جیدی کراچی میں انتقال کرگئے۔

انکی نماز جنادہ آج شام ادا کی جائیگی۔ جس کے بعد انکی تدفین ہوگی۔

صوبائی وزیرا طلاعات ناصر حسین شاہ نے اطہر شاہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ اطہر شاہ کا انتقال پورے ملک کو سوگوار کرگیا ہے۔

 ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ہنسانے والے آج ہم سب کو رلا کر چلا گیا، فنون لطیفہ کے لئے اطہر شاہ خان کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

وزیر اطلاعات و بلدیات نے مزید کہا کہ  جیدی کا یادگار کردار اطہر شاہ خان کی عالمی سطح پر پہچان بنا۔

انہوں نے  سندھ حکومت کی طرف سے اطہر شاہ خان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔